Time 21 ستمبر ، 2023
کھیل

ویڈیو: شاہین آفریدی کے ولیمے کی تقریب، ساتھی کرکٹرز سمیت دیگر شخصیات کی شرکت

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ولیمے کی پروقار تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں قومی کھلاڑیوں سمیت سماجی اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دلہن بیاہ لائے ، جمعرات کو اسلام آباد میں ولیمے کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔

شاہین شاہ آفریدی نے ولیمے میں کالے رنگ کا سوٹ زیب تن کیا جبکہ  سسر شاہد آفریدی بھی کسی سے کم نہ دکھائی دیے، تقریب کے لیے سجائے گئے ہال میں شاندار انٹری دی۔

دعوت ولیمہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت سابق کھلاڑی بھی شریک ہوئے، تقریب میں لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو عاطف رانا ،سی او او ثمین رانا اور ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید کے ہمراہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، حارث رؤف، نسیم شاہ، فخرزمان ، محمد رضوان اور اولمپئن ارشد ندیم نے بھی شرکت کی۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

واضح رہے کہ شاہین آفریدی کی شادی 19 ستمبر کو شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی سے ہوئی تھی۔

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا۔

مزید خبریں :