22 ستمبر ، 2023
نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ دو ہفتے میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا جائے گا۔
لاہور چیمبر آف کامرس اور اپٹما کے دورے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں، اس لیے گیس کی قیمت کم نہیں کرسکتے۔
نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت بڑھائیں گے۔
نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ ملک میں نہ انٹرسٹ دینے کے پیسے ہیں نہ قسط دینے کے، ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔