22 ستمبر ، 2023
پاکستان کے ایک اور فاسٹ بولر احسان اللہ بھی ان فٹ ہوکر کرکٹ سے دور ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کاآپریشن کرادیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان اللہ 4 سے 5 ماہ کے لیے کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کچھ ماہ قبل احسان اللہ دائیں ہاتھ کی کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے تاہم اس سب کے باوجو د پی سی بی میڈیکل پینل نے انہیں بولنگ کی اجازت دے دی۔
احسان اللہ قومی اکیڈمی میں ویٹ ٹریننگ کرتے رہے جس سے مرض بگڑ گیا : ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان اللہ قومی اکیڈمی میں ویٹ ٹریننگ کرتے رہے جس سےمرض بگڑ گیا، انگلینڈ کےڈاکٹروں نے احسان اللہ کی رپورٹس دیکھ کرفریکچرکا بتایا جس کے بعد گزشتہ دنوں لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کا آپریشن کرایا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ احسان اللہ کوآپریشن کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے اور وہ ری ہیب مصروف ہیں، ان کی آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز اور پی ایس ایل میں واپسی مشکل ہے۔