22 ستمبر ، 2023
بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما رمیش بدھوری کی جانب سے لوک سبھا کے اجلاس کے دوران مسلم رکن اسمبلی کو غلیط مغلظات بکتے رہے۔
بھارتی لوک سبھا کے ایک اجلاس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری بھرے اجلاس میں مسلمانوں کے حوالے سے انتہائی بے ہودہ زبان استعمال کر رہے ہیں۔
ہندو انتہا پسند رہنما رمیش بدھوری اجلاس کے دوران مسلم رکن اسمبلی دانش علی کو مخاطب کرتے ہوئے غیر اخلاقی زبان استعمال کر رہے ہیں اور ساتھ ہی مسلمانوں کو دہشتگرد بھی قرار دے رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رمیش بدھوری کی تقریر کے دوران ان کے ساتھ بیٹھے روی شنکر پراساد اور ہرش وردھان ہندو انتہا پسند بی جے پی رہنما کو خاموش کرانے کے بجائے مسلسل مسکرا رہے ہیں۔