Time 22 ستمبر ، 2023
کھیل

شاہین شاہ اور انشا آفریدی کے ولیمے کا مینیو کیا تھا ؟

شاہین شاہ اور انشا آفریدی کے ولیمے میں قومی ٹیم کے موجودہ و سابق کھلاڑیوں، صحافیوں، سیاسی رہنماؤں ، سفارت کاروں اور اعلیٰ فوجی افسران نے شرکت کی/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
 شاہین شاہ اور انشا آفریدی کے ولیمے میں قومی ٹیم کے موجودہ و سابق کھلاڑیوں، صحافیوں، سیاسی رہنماؤں ، سفارت کاروں اور اعلیٰ فوجی افسران نے شرکت کی/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا  

پاکستانی فاسٹ بولر  شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے دعوت ولیمہ کے انتظام سنبھالنے میں جہاں شاہین  شاہ آفریدی کے اہل خانہ تمام انتظامات سنبھالنے میں لگے تھے وہیں سابق کپتان شاہد آفریدی بھی پیش پیش رہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ و سابق کھلاڑیوں، صحافیوں، سیاسی رہنماؤں ، سفارت کاروں اور اعلیٰ فوجی افسران نے اسلام آباد کے وسط میں خیابانِ سہروردی روڈ پر قائم مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں شرکت کرکے اسے چار چاند لگا دیے۔

تقریب کا مینیو کیا تھا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب میں شریک مہمانوں کو ان کی آمد پر مشروبات پیش کیے گئے جبکہ منرل واٹر اور کولڈ ڈرنکس کا بھی بندوبست کیا گیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کی خاطر تواضع کے لئے کھانے میں نان روٹی، بریانی، لیمب قورمہ، چکن ریشمی کباب، تندوری لیمب چانپ اور پراؤنز رکھے گئے جبکہ میٹھے میں  مہمانوں کی تواضع  گرم گلاب جامن سے کی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کے ولیمے میں شریک قومی ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان، حسن علی اور فہیم اشرف کو دعوت ولیمہ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

دعوت ولیمہ کے مزے اُڑاتے ہوئے وائرل ہونے والی ویڈیو میں پس منظر سے ایک آواز بھی سنائی دیتی جس میں ایک شخص ازراہ تفنن پوچھتا ہے ’بھیا اب لفافوں کا کیا کرنا ہے‘۔

مزید خبریں :