کھیل
Time 22 ستمبر ، 2023

ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ آئی سی سی نے اعلان کر دیا

کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر 2023 تک بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔ فوٹو فائل
کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر 2023 تک بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔ فوٹو فائل

آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 جیتنے والی ٹیم کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ بھارت میں شروع ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان اور بھارت سمیت 10 ٹیمیں شریک ہیں، 10 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو ہو گا جبکہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گی اور پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا، ورلڈ کپ کے دوران مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے اور فائنل 19 نومبر 2023 کو ہو گا۔

آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 10 ملین امریکی ڈالرز بطور انعامی رقم تقسیم کیے جائیں گے۔

ون ڈے ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ رنر اپ ٹیم کے حصے میں 20 لاکھ ڈالر آئیں گے۔

سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے جو مجموعی طور پر 16 لاکھ امریکی ڈالر بنتے ہیں۔

ناک آؤٹ مرحلے میں نہ پہنچنے والی ٹیموں کو ایک ایک لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ گروپ مرحلے کے میچز جیتنے والی ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے یعنی 45 میچز میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر کی رقم فاتح ٹیموں میں تقسیم ہو گی۔

مزید خبریں :