Time 23 ستمبر ، 2023
کھیل

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر: پاکستان میں ہوم میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے پاکستان میں ہونے والے ہوم میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق  اے ایف سی میچ کمشنر اسلام آباد اور لاہور کے  وینیوز  سے مطمئن نہیں ہیں۔

اے ایف سی کے نمائندے کیمیل توکابیو نےگزشتہ دنوں دونوں اسٹیڈیمز کا دورہ کیا تھا۔

اس دوران لاہور کا پنجاب اسٹیڈیم میچ کی میزبانی کے لیے غیر موزوں قرار دے دیا گیا، اسٹیڈیم کے حوالے سے اے ایف سی آفیشل نے تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے اسٹیڈیم میں فیفا اور  اے ایف سے کے بنیادی معیار کی چیزیں بھی نہیں تھیں۔

دوسری جانب اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں اے ایف سی نے بعض معاملات درست کرنے کو کہا ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اسلام آباد کا اسٹیڈیم 10 اکتوبر تک تیارکرنےکا کہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیمز کے حالات کی وجہ سے پاکستان فٹبال فیڈریشن شش و پنج کا شکار  ہے۔

 خیال رہےکہ  پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان ورلڈکپ کوالیفائر کا ہوم میچ 17 اکتوبر کو شیڈولڈ ہے۔

مزید خبریں :