Time 23 ستمبر ، 2023
جرائم

راولپنڈی: پسندکی شادی پر بھائی نے بہن اور اس کے سسرکو قتل کردیا، بہنوئی زخمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

راولپنڈی میں بھائی نے پسندکی شادی کرنے والی بہن اور  اس کے سسر کو قتل کردیا، بہنوئی زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں پیش آیا۔

مقتولہ نے عزیز خالد سے پسندکی شادی کی تھی جس پر لڑکی کا بھائی عثمان ناراض تھا۔

ملزم عثمان نے بہن اور اس کے سسرال والوں کو دعوت کے بہانے گھر بلایا اوران پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کی بہن اور اس کا سسر چل بسا جب کہ بہنوئی عزیز خالد زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعےکے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس نےقتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :