24 ستمبر ، 2023
ٹنڈو الہیار کے قریب کوٹری سے پیدل مندر آنے والے یاتریوں سے مسلح افراد رقم اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔
مسلح افراد نے ہندو یاتریوں سے لوٹ مار کرنے کے علاوہ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، لوٹ مار میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
ہندو یاتریوں سے لوٹ مار کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مندر انتظامیہ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہندو یاتریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
خیال رہے کہ ٹنڈوالہیار میں راما پیر کے مندر پر ہر سال مختلف علاقوں سے ہزاروں یاتری پیدل پہنچتے ہیں۔