25 ستمبر ، 2023
غیرشرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت میں پیشی کے معاملے پر اٹک جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو خط لکھ دیا۔
اٹک جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے خط لکھ کر عدالت کو آگاہ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے باہر لانا خطرے سے کم نہ ہوگا۔
انہوں نے سول جج قدرت اللہ کو خط میں لکھا کہ اٹک سے اسلام آباد کے سفر میں کوئی بھی واقعہ پیش آسکتا ہے۔
اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو صبح عدالت پیش نہیں کریں گے، اس لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو صبح عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دیاجائے۔
اٹک جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں اٹک جیل میں زیر حراست ہیں اور سیکرٹ ایکٹ کے تحت عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل میں ان کا ٹرائل کررہے ہیں۔