Time 25 ستمبر ، 2023
دنیا

کینیڈا بین الاقوامی دباؤ سے بالاتر ہو کر نجر قتل کیس پر شفاف تحقیقات یقینی بنائے: امریکا

امریکا بین الاقوامی جبر کی شدید مخالفت کرتا ہے اور کوئی بھی ملک اگر ایسا کرنے کا سوچتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی: انٹونی بلنکن— فوٹو: فائل
امریکا بین الاقوامی جبر کی شدید مخالفت کرتا ہے اور کوئی بھی ملک اگر ایسا کرنے کا سوچتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی: انٹونی بلنکن— فوٹو: فائل

امریکا نے کینیڈین شہری کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈا کو بین الاقوامی دباؤ سے بالاتر ہو کر ہر دیپ سنگھ نجر قتل معاملے پر شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کا کہہ دیا ہے۔

کینیڈین شہری کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد امریکا بھی کینیڈا کا حمایتی بن گیا ہے، امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بھارت پر لگائے گئے الزامات پر گہری تشویش ہے اور وہ سنجیدگی سے اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا کسی بھی قسم کے بین الاقوامی دباؤ سے بالاتر ہو کر ہر دیپ سنگھ نجر قتل معاملے پر شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا بین الاقوامی جبر کی شدید مخالفت کرتا ہے اور کوئی بھی ملک اگر ایسا کرنے کا سوچتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

مزید خبریں :