ایشین گیمز تائیکوانڈو میں پاکستان کو بڑا دھچکا

ہارون کو کرغزستان کے ایڈین التیباو نے دو ۔ ایک سے ہرایا/فوٹوفائل
ہارون کو کرغزستان کے ایڈین التیباو نے دو ۔ ایک سے ہرایا/فوٹوفائل

ایشین گیمز تائیکوانڈو میں  پاکستان کو بڑا دھچکا مل گیا۔

58 کے جی کے مقابلوں میں ہارون سیکنڈ سیڈ اور پاکستان کیلئے میڈل کی امید تھے تاہم ہارون خان کو پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا رہا ۔

ہارون کو کرغزستان کے ایڈین التیباو نے دو ۔ ایک سے ہرایا، پہلا راؤنڈ ہارون نے گیارہ ۔ سات سے جیتا اور برتری حاصل کی، دوسرے راؤنڈ میں ایڈین نے آخری لمحات میں پوائنٹ لے کر دس ۔ نو دے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے راؤنڈ میں بھی کرغزستان سے پلیئر نے آخری لمحے 3 پوائنٹ لے کر مقابلہ پندرہ۔ بارہ سے جیتا۔

مزید خبریں :