Time 25 ستمبر ، 2023
صحت و سائنس

بغلوں سے آنیوالی بو سے پریشان ہیں؟ یہ ایک طریقہ آزمائیں اور ہمیشہ کیلئے بدبو سے جان چھڑائیں

اب بغل سے بو کوئی پریشانی یا مسئلہ نہیں رہے گی کیونکہ آج ہم آپ کو ایسی کمال کی چیز بتانے جارہے ہیں جس کے استعمال سے آپ کی یہ مشکل منٹوں میں آسان ہوجائے گی__فوٹو: فائل
اب بغل سے بو کوئی پریشانی یا مسئلہ نہیں رہے گی کیونکہ آج ہم آپ کو ایسی کمال کی چیز بتانے جارہے ہیں جس کے استعمال سے آپ کی یہ مشکل منٹوں میں آسان ہوجائے گی__فوٹو: فائل

گرمیوں میں پسینہ آنے کے سبب بغلوں سے شدید بو آتی ہے جو آپ کے لیے شرمندگی کا باعث بننے کے ساتھ سامنے بیٹھے شخص کے لیے مشکل کا سبب بنتی ہے۔

بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ صفائی کا خیال نہ رکھنے یا بہت دن تک نہایا نہ جائے تو بغل سے بو آتی ہے لیکن گرمی کے موسم میں انسان جتنا مرضی نہا دھو لے، پسینہ آتے ہی بغل سے بدبو آنے لگتی ہے۔

لیکن اب بغل سے بو کوئی پریشانی یا مسئلہ نہیں رہے گی کیونکہ آج ہم آپ کو ایسی کمال کی چیز بتانے جارہے ہیں جس کے استعمال سے آپ کی یہ مشکل منٹوں میں آسان ہوجائے گی۔

اس مشکل کے حل کا نام ہے 'پھٹکری'، جی ہاں! پھٹکری سفید رنگ کا ایک قدرتی کیمیکل ہوتا ہے جو مارکیٹ سے ٹکڑوں کی صورت میں باآسانی ملتا ہے، پھٹکری  بہترین جراثیم کش کے طور پر کام کرتی ہے، اسے  جراثیم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

پھٹکری سے بغل کی بو کیسے بھگائیں؟

پھٹکری سے بغلوں کی بو بھگانے کے دو بے حد آسان طریقے ہیں۔

1) اگر آپ نہاتے وقت شاور کے بجائے ٹب یا بالٹی کا انتخاب کرتے ہیں تو اس میں پانی ڈال کر پھٹکری کے ٹکڑے کو اچھی طرح ہلا دیں، اس طرح یہ پھٹکری والا پانی بن جائے گا، اس سے نہانے سے پسینہ نہیں آئے گا اور جسم سے بو بھی نہیں آئے گی۔

2) دوسرا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ پھٹکری کا ٹکڑا لیں اور اسے گیلا کرکے دونوں بغلوں میں مل لیں، لیجیے، اب آپ کے بغل سے بدبو بالکل نہیں آئے گی، نہانے کے بعد اس عمل کو معمول بنالیں۔

مزید خبریں :