کرینہ کپور کے پاس کتنے گھر اور گاڑیاں ہیں؟

کرینہ کپور کی جائیداد کی مجموعی مالیت 440 کروڑ بھارتی روپے ہے/فوٹوفائل
کرینہ کپور کی جائیداد کی مجموعی مالیت 440 کروڑ بھارتی روپے ہے/فوٹوفائل 

بالی وڈ پر تقریباً 20 سال سے راج کرنے والی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہونے والی شخصیات میں شامل ہیں جن کے حصے میں پیدائش سے لے کر جوانی تک آسائشیں اور پھر کامیابیاں ہی دیکھنے میں آئیں ۔

فلموں  کے ذریعے  باکس آفس پر راج ہو یا پھر ریمپ واک سے ایڈورٹائزنگ تک کا سفر، کرینہ اپنے دو دہائی پر مشتمل کیرئیر میں ہر فن آزما چکی ہیں۔

بھارتی میڈیا پر حال ہی میں کرینہ کی آسائشوں سے بھری زندگی سے متعلق ایک رپورٹ شیئر کی گئی جس کے مطابق کرینہ کپور کی جائیداد کی مجموعی مالیت 440 کروڑ بھارتی روپے ہے جس کا زیادہ تر حصہ ان کے فلمی کیرئیر سے آنے والے معاوضے پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرینہ  کی ایک فلم کا معاوضہ 10 سے 12 کروڑ بھارتی روپے ہے اور ان کی ماہانہ آمدنی 2 سے 3 کروڑ روپے ہے۔

فلموں کے علاوہ، وہ برانڈ کی تشہیر اور فوٹو شوٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی کرینہ کی جائیداد کا ایک اہم حصہ بڑھانے کا سبب ہے، بالی وڈ بے بو مبینہ طور پر ایک برانڈ کی تشہیرکیلئے 5 کروڑ بھارتی  روپے وصول کرتی ہیں۔

کرینہ بالی وڈ کے مشہور  رئیلیٹی شو’ ڈانس انڈیا ڈانس‘ کی جج بھی رہ چکی ہیں، مبینہ طور پر 3 کروڑ  بھارتی روپے کا معاوضہ لیا تھا۔

آسام کے فارچیون ٹاور میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ رہنے کے بعد کرینہ اور سیف علی خان اپنے بچوں کے ساتھ باندرہ میں ستگرو شرن کے ایک اپارٹمنٹ میں  شفٹ ہوگئے ہیں۔

4 منزلوں  پر تیار یہ اپارٹمنٹ درشنی شاہ کا ڈیزائن کردہ ہے جس میں  شاندار آرٹ ورک، لائبریری، قدیم اشیا،  ماڈرن طرز  کا فرنیچر مکینوں کی عیش وعشرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

فٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

دوسری جانب کرینہ  اور سیف  سوئٹزرلینڈ میں Gstaad میں چھٹیاں گزارنا پسند کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں  بالی وڈ کپل یہاں   33 کروڑ بھارتی روپے  کے گھر کا مالک بھی ہے۔

کرینہ کپور کی مجموعی دولت میں اضافہ ان کی لگژری کاروں  کا ایک بڑا حصہ بھی کرتا ہے ،  وہ مرسیڈیز بینز ایس کلاس (Benz S-Class) جس کی قیمت ایک کروڑ  40 لاکھ ہے، ,  لیکسز ایل ایکس  (Lexus LX 470) جس کی قیمت 2 کروڑ 32 لاکھ ہے، ایک آڈی (Audi Q7 )جس کی قیمت ایک کروڑ 12 لاکھ  ہے اور ایک  رینج روور اسپورٹ ایس یو وی  (Range Rover Sport SUV )کی بھی مالکن ہیں جس کی قیمت ایک  کروڑ  بھارتی روپےہے۔ 

مزید خبریں :