25 ستمبر ، 2023
لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور 3 خواتین کو جیل سے رہا ہونے پر دوبارہ گرفتار کرلیا۔
عدالت نے صنم جاوید اور دیگر خواتین کی ضمانت پر رہائی حکم دیا تھا، ان خواتین کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت پر کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملی تھی۔
پولیس نے صنم جاوید اور3خواتین کو جیل سے رہا ہونے پر دوبارہ گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق صنم جاوید سمیت پی ٹی آئی کی چاروں خواتین کارکنوں کو جناح ہاؤس پر حملے کے دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
صنم جاوید کےساتھ دوبارہ گرفتا ر ہونے والوں میں افشاں طارق،آشمہ شجاع اورشاہ نورشامل ہیں۔