Time 25 ستمبر ، 2023
پاکستان

گیس کی قیمتوں میں اضافے پرکام جاری ہے: نگران وزیر توانائی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہےکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے پرکام جاری ہے،کم آمدنی والے افراد کے لیے ماہانہ 500 روپے سےکم کا بوجھ ڈالا جائےگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ  ڈالرکی قیمت ضرور کم ہورہی ہے لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا 30 ستمبرکو ہی معلوم ہوگا۔

 نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ ڈسکوز  سمیت پاور ڈویژن کے 14 اداروں کی نجکاری چاہتے ہیں، ورلڈ بینک سے بھی اس بارے میں بات ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  انٹرنیشنل آئی پی پیز کے ساتھ ماضی کے معاہدوں کو نہیں چھیڑسکتے، نجی شعبہ آئے ،کمائے، مگر ٹیکس پورا دے۔

مزید خبریں :