Time 26 ستمبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

فوٹو: انسٹاگرام/سوارا بھاسکر
فوٹو: انسٹاگرام/سوارا بھاسکر

معروف بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ سوارا بھاسکر اور ان کے شوہر فہد احمد کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی گئیں، جس میں دونوں نومولود کے ہمراہ بے انتہا خوش نظر آ رہے ہیں۔

دونوں نے انسٹاگرام پر تصاویر کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ اللہ نے انہیں رحمت سے نوازا ہے۔

سوارا بھاسکر کے مطابق ان کی بیٹی کی ولادت 23 ستمبر کو ہوئی جس کا نام جوڑے نے 'رابعہ' رکھا ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ پر معروف اداکاروں اور اداکاراؤں سمیت مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ 35 سالہ سوارا بھاسکر نے اس سال فروری میں فہد احمد سے شادی کی تھی۔

مزید خبریں :