27 ستمبر ، 2023
رانی پور میں 10 سالہ کمسن بچی فاطمہ کے قتل کیس میں مرکزی ملزمہ پیر اسد شاہ کی اہلیہ حنا شاہ نے گرفتاری دے دی۔
پولیس کی جانب سے ملزمہ حنا شاہ کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ مقدمے میں نامزد تمام ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ میں حنا شاہ کے والد اور مرکزی ملزم اسد شاہ کے سسر ملزم فیاض شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی گئی، انہیں خیر پور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملزم فیاض شاہ کو پروٹوکول دینے پر کیس کے تفتیشی افسر کو معطل کردیا گیا ہے۔
تفتیشی افسر فیاض شاہ کو پولیس موبائل میں ساتھ بٹھا کرعدالت لایا تھا جبکہ ملزم کو ہتھکڑی بھی نہیں پہنائی گئی تھی اورعدالت میں پیشی کیلئے لے جاتے ہوئے فیاض شاہ کے ہاتھ میں موبائل فون تھا۔
فاطمہ قتل کیس کے مرکزی ملزم اسد شاہ اور امتیاز شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 9 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔