Time 27 ستمبر ، 2023
پاکستان

نگران وزیراعظم کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا: مرتضیٰ سولنگی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نگران وزير اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے وزیر اعظم کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو روز پہلے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو نگران وزیرا‏عظم کے انٹرویو کا ایک حصہ توڑ مروڑ کر پیش کیا گيا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہو یا کوئی اور قوانین کی خلاف ورزی پر قانون لاگو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے بات کا غلط تاثر دیا گیا کہ کسی مخصوص شخص کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم نے کہا تھا کہ انتخابات میں حصہ لینا حق ہے لیکن جرائم پر سزا قانونی طور پر جائز ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات چیئرمین پی ٹی آئی یا ان سینکڑوں ارکان کے بغیر بھی ہوسکتے ہیں جو توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ میں ملوث ہونے پر جیلوں میں ہیں۔

مزید خبریں :