فلم 'حیدر' میں کام کا کوئی معاوضہ نہیں لیا: شاہد کپور کا انکشاف

انہوں نے فلم حیدر  میں کام کرنے کا کوئی معاوضہ نہیں لیا کیونکہ فلم کے ڈائریکٹر کے پاس مجھے معاوضہ دینے کے پیسے نہیں تھے: اداکار شاہد کپور/فائل فوٹو
انہوں نے فلم 'حیدر ' میں کام کرنے کا کوئی معاوضہ نہیں لیا کیونکہ فلم کے ڈائریکٹر کے پاس مجھے معاوضہ دینے کے پیسے نہیں تھے: اداکار شاہد کپور/فائل فوٹو

بالی وڈ کے اسٹار شاہد کپور نے حال ہی میں اپنی   بالی وڈ فلم 'حیدر' میں بلا معاوضہ کام کرنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بالی وڈ فلمجب وی میٹ‘  سے شہرت پانے والے اداکار شاہد کپور 2014 میں بننے والی فلم 'حیدر' میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں جس پر انھیں  فلم فیئر میں بہترین اداکار  کے ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔

بھارتی میڈیا کو حال ہی میں دیے گئے  ایک انٹرویو کے دوران شاہد کپور نے  انکشاف کیا کہ میں نے  فلم 'حیدر ' میں کام کرنے کا کوئی معاوضہ نہیں لیا کیونکہ فلم کے ڈائریکٹر وشال بھردواج کے پاس مجھے معاوضہ دینے کے پیسے نہیں تھے۔

اداکار نے بتایا کہ فلم کے ڈائریکٹر نے کہا تھاکہ’ اگر مجھے معاوضہ دینا پڑا تو فلم کا بجٹ منظور نہیں ہوگا، انہیں لگتا تھا میں فلم میں کام کرنے پر راضی نہیں ہوگا لیکن فلم کی کہانی اچھی ہونے کی وجہ سے میں نے انہیں بلا معاوضہ کام کرنے کی حامی بھری۔

انٹرویو میں میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کسی اور پرجیکٹ پر بغیر معاوضہ کام کریں گے؟ جس پر شاہد کپور نے کہا کہ وہ صرف اسی وقت کیلئے تھا اور پھر ہنستے ہوئے  یہ بھی کہا کہ 'گھر بھی چلانا ہے'۔

مزید خبریں :