Geo News
Geo News

Time 28 ستمبر ، 2023
جرائم

فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد کا واقعہ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

گھریلو ملازمہ دس سالہ بچی پر تشدد کے الزام میں گرفتار ملزم کی بیوی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں: پولیس— فوٹو: فائل
گھریلو ملازمہ دس سالہ بچی پر تشدد کے الزام میں گرفتار ملزم کی بیوی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں: پولیس— فوٹو: فائل

فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ دس سالہ بچی پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

فیصل آباد میں گھر میں کام کرنے والی دس سالہ بچی پر تشدد کی ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ بچی کو فرش پر لٹا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بے دردی سے ٹھوکریں بھی ماری گئیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے بچی پر تشدد کرنے کے الزام میں میاں اور بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے نامزد شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ دس سالہ بچی پر تشدد کے الزام میں گرفتار ملزم کی بیوی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دس سالہ نور سعدیہ چھ ماہ سے ملزمان کے گھر میں ملازمت کر رہی تھی، اہل محلہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو شکایت کی تو معاملہ سامنے آیا۔