ویرات کوہلی میرے داماد جیسا ہے: شاہ رخ خان کا دلچسپ تبصرہ

کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے کیرئیر کی پہلی فلم شاہ رخ خان کے ہمراہ 2008 میں ریلیز ہونے والی رب نے بنادی جوڑی تھی__فوٹو: فائل
کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے کیرئیر کی پہلی فلم شاہ رخ خان کے ہمراہ 2008 میں ریلیز ہونے والی 'رب نے بنادی جوڑی' تھی__فوٹو: فائل

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارت کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو اپنا داماد کہا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ بالخصوص ایکس پر کافی متحرک اور اپنی نئی فلموں کی ریلیز پر مداحوں سے سوالات کے سیشن رکھنے والے شاہ رخ خان نے اب بھی سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے جواب دیے۔

ایک مداح نے شاہ رخ خان سے فرمائش کی کہ ‘سر! ویرات کوہلی کے بارے میں کچھ بولیں کیونکہ ہر روز ہم ان کے درمیان مداحوں کی جنگی پوسٹس دیکھ رہے ہیں’۔

جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ‘مجھے ویرات کوہلی سے بہت پیار ہے، وہ میرا اپنا ہے اور میں ان کی کامیابی اور خوشی کے لیے دُعا کرتا ہوں’۔

شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ‘بھائی! داماد جیسا ہے ہمارا’۔

خیال رہے کہ ماضی میں شاہ رخ خان نے اسکرین پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

واضح رہے کہ کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے کیرئیر کی پہلی فلم شاہ رخ خان کے ہمراہ 2008 میں ریلیز ہونے والی 'رب نے بنادی جوڑی' تھی، اس کے علاوہ دونوں نے ایک دوسرے کے ہمراہ کئی فلموں میں کام کیا۔

ان کی فلموں میں جب ہیری میٹ سیجل، جب تک ہے جان، زیرو شامل ہیں۔

مزید خبریں :