Time 28 ستمبر ، 2023
پاکستان

خیبر پختونخوا: سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی

فہرست میں شامل 2 دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جب کہ بیشتر دہشتگردوں کا تعلق ضلع ڈی آئی خان سے ہے/ فائل فوٹو
فہرست میں شامل 2 دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جب کہ بیشتر دہشتگردوں کا تعلق ضلع ڈی آئی خان سے ہے/ فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا کے محکمہ انسداد دہشتگردی نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی۔ 

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری فہرست میں 135 دہشتگردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں، دہشتگردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 50 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

فہرست میں شامل 2 دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جب کہ بیشتر دہشتگردوں کا تعلق ضلع ڈی آئی خان سے ہے۔

اسی طرح خیبر، مردان، صوابی اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

مزید خبریں :