Time 28 ستمبر ، 2023
کھیل

بھارتی کرکٹ ٹیم کی آخری لمحات میں ورلڈکپ اسکواڈ میں بڑی تبدیلی، تجربہ کار بولر شامل

فوٹو: آئی سی سی
فوٹو: آئی سی سی 

بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے آخری لمحات میں اپنے اسکواڈ میں ایک اہم تبدیلی کر دی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے 5 ستمبر کو ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

بھارتی اسپنر اکشر پٹیل انجری سے صحتیاب نہ ہوسکے، وہ ایشیاکپ میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔

آئی سی سی کے مطابق اسپنر اکشر پٹیل کی جگہ تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن ایشون کو ورلڈکپ کیلئے بھارتی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

بھارت کا ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ

ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ ہاردک پانڈیا نائب کپتان ہوں گے۔

اس کے علاوہ ورلڈکپ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج، کلدیپ یادیو، محمد شامی، روی چندرن ایشون، ایشان کشن اور سوریا کمار یادو شامل ہیں۔

فوٹو: کرک انفو
فوٹو: کرک انفو

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ اگلے ماہ اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔

بھارت ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو چنئی میں5 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔

مزید خبریں :