ایشین گیمز باکسنگ: پاکستان کے ذوہیب رشید کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

ایشین گیمز باکسنگ میں پاکستان کے ذوہیب رشید کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

چین میں جاری ایشین گیمز میں باکسنگ کے 51 کلو گرام کے راؤنڈ آف 16 میں ذوہیب رشید نے یو اے ای کے سلطان النومی کو شکست دی۔

پاکستانی باکسر نے اماراتی حریف کو باآسانی پانچ ۔ صفر سے مات دی، جیوری کے تمام ریفریز نے ذوہیب رشید کو متفقہ طور پر فاتح قرار دیا۔

ذوہیب کو 51 کلو گرام کے ڈراز میں پہلے راؤنڈ میں بائی ملی تھی۔

مزید خبریں :