Time 28 ستمبر ، 2023
پاکستان

ویڈیو: نجی ٹی وی کے پروگرام میں عمران خان کے وکیل اور لیگی رہنما لڑ پڑے، مکوں کی بارش

ایک نجی ٹی وی چینل پر سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کا پروگرام اکھاڑا بن گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران دھینگا مشتی پر اتر آئے۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران دونوں ایک دوسرے پر پل پڑے،پہلے دھکے دیے،ایک دوسرے کو تھپڑ دے مارے اور مکوں کی بارش کردی۔

مارپیٹ کرتے ہوئے دونوں فرش پر گرپڑے،  معاملہ ایک دوسرے سے بحث کے دوران تلخ کلامی سے شروع ہوا، جو نازیبا الفاظ سے ہوتا ہوا مار پیٹ تک پہنچ گیا۔

تاہم پروگرام کے سیٹ پر موجود لوگوں نے شیر افضل مروت اور سینیٹر افنان اللہ کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا اور دونوں کو علیحدہ کیا۔

مزید خبریں :