Time 29 ستمبر ، 2023
پاکستان

بٹگرام: الائی خوڑ ہائیڈرو پاور پلانٹ سے 125 میگاواٹ بجلی کی پیداوار، مقامی افراد بجلی سے محروم

بٹگرام کے الائی خوڑ ہائیڈروپاورپلانٹ سے 125 میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے مگر ضلع کے 5 لاکھ افرادکو دن رات میں 4 گھنٹے بھی بجلی میسر نہیں ہوتی۔

خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کی 2 تحصیلوں کی آبادی 5 لاکھ سے زائد ہے، اس جدید دور میں بھی اکثر دیہی آبادی سرکاری بجلی کی سہولت سے محروم ہے جب کہ شہروں میں صرف 4 گھنٹے بجلی ہوتی ہے۔ 

تحصیل الائی کے ہائیڈروپاورپلانٹ سے 11 سالوں سے اربوں روپے کی 125 میگاواٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل ہورہی ہے لیکن یہاں کی 8 میں سے 4 یونین کونسلوں میں واپڈا کا کوئی کھمبا تک موجود نہیں، عوام کو گلہ ہے کہ ان کے نمائندوں نے غریبوں کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی۔

عوام کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اسی پاورپلانٹ سے 24 گھنٹے بجلی کی سپلائی بحال کردے توبیروزگاری کے ساتھ ساتھ عوام کے درجنوں مسائل پر قابو پایاجاسکتا ہے۔

مزید خبریں :