اداکارہ ماہرہ خان پرانے دوست کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اداکارہ ماہرہ خان کی منیجر انوشے طلحہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کی گئی— فوٹو: اسکرین گریب
اداکارہ ماہرہ خان کی منیجر انوشے طلحہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کی گئی— فوٹو: اسکرین گریب

پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان اپنے پرانے دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

اداکارہ کی شادی کی تقریب میں محدود تعداد میں قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔

اداکارہ ماہرہ خان کی منیجر انوشے طلحہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی   تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کے سفید  جوڑے میں ملبوس اداکارہ اپنے شوہر کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان بول، منٹو، ایکٹر ان لا،  رئیس، ورنہ، سات دن محبت اِن جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ حال ہی میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں ان کی جاندار اداکاری کو نہ صرف شائقین اور فینز بلکہ فلم ناقدین کی جانب سے بھی سراہا گیا تھا۔

اس سے قبل 2007 میں اداکارہ ماہرہ خان کی علی عسکری سے پہلی شادی ہوئی تھی تاہم 2015 میں جوڑے نے علیحدگی اختیار کرلی تھی ، پہلی شادی سے ماہرہ خان کا  ایک 13 سالہ بیٹا ہے۔

مزید خبریں :