Time 02 اکتوبر ، 2023
پاکستان

پنڈی پولیس شیخ رشید کو ایک ہفتے میں پیش کرے ورنہ ایف آئی آر ہوگی: ہائیکورٹ

شیخ رشید کے ساتھ گرفتار 2 افراد رہائی کے بعد کیا کہہ رہے ہیں: جسٹس صداقت علی خان/ فائل فوٹو
شیخ رشید کے ساتھ گرفتار 2 افراد رہائی کے بعد کیا کہہ رہے ہیں: جسٹس صداقت علی خان/ فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے پولیس کو ایک ہفتے میں شیخ رشید کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی حراست کے خلاف دائردرخواست پرسماعت کی جس سلسلے میں آر پی او راولپنڈی سید خرم علی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے آر پی او سے سوال کیا کہ شیخ رشید اور ا ن کے ساتھ دیگر دو اشخاص کہاں ہیں، آپ لکھ کے عدالت کو دینگے یا شیخ رشید کو پیش کرینگے؟ عدالت کے پوچھنے پر آر پی او نے عدالت سے مزید 15 دن کا وقت مانگ لیا۔

اس پر عدالت نے کہا کہ 15 دن بہت زیادہ ہیں یہ عام معاملہ نہیں، دو دن کی بھی مہلت بہت زیادہ ہوگی۔

جسٹس صداقت علی نے کہا کہ وکیل درخواست گزار سردارعبدالرازق کےکہنے پرمزید 7 دن کی مہلت دیتا ہوں، شیخ رشید ایک ہفتے کے اندر پیش نہ ہوئے تو  عدالت ایف آئی آرکا حکم دےگی، شیخ رشید کے ساتھ گرفتار  2 افراد رہائی کے بعد کیا کہہ رہے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :