02 اکتوبر ، 2023
ایشین گیمز ایتھلیٹکس میں شہروز خان ہائی جمپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
شہروز خان نے 2.10 میٹر کی چھلانگ کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی، شہروز فائنل کے لیے درکار ٹاپ 12 میں آنے میں کامیاب رہے۔
پاکستانی جمپر نے 2.10 میٹر بار دوسری باری میں کلیئر کردی تھی۔
دو میٹر کی بار پار کرنے میں شہروز کو کوئی دشواری نہ ہوئی تھی، 2.15 میٹر کی بار کو شہروز تینوں باری میں کلیئر نہ کرسکے تھے۔
خیال رہے کہ ایشین گیمز میں مینز ہائی جمپ کا فائنل چار اکتوبر کو ہوگا۔