Time 03 اکتوبر ، 2023
پاکستان

مراد علی شاہ کو اسلام آبادکی احتساب عدالت نے 26 اکتوبرکو طلب کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو  اسلام آبادکی احتساب عدالت نے 26 اکتوبر کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز  کی جانچ  پڑتال کے بعد سیاسی رہنماؤں کو  نوٹس بھیجنےکا سلسلہ جاری ہے۔

احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ کو  نوری آباد پاور  پلانٹ ریفرنس میں طلب کیا ہے۔

جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے26 اکتوبرکی صبح 9 بجے ذاتی حیثیت میں ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے۔

مزید خبریں :