Time 03 اکتوبر ، 2023
کھیل

بھارتی کرکٹ بورڈ کی نا اہلی کا پول کھل گیا، اسٹیڈیم کی سیٹوں پر جمی گندگی کی ویڈیو وائرل

انڈین کرکٹ یوٹیوبر نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی نا اہلی کا پول کھول دیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں آج حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں آمنے سامنے ہیں۔

اس میچ میں انڈین کرکٹ یوٹیوبر وینکتیش نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی نا اہلی کا پول کھولتے ہوئے حیدرآباد میں میچ کے دوران اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے موجود سیٹوں پر جمی گندگی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔

ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیڈیم میں موجود سیٹیں بری طرح گندی ہیں۔

وینکتیش نے سوشل میڈیا ایپلیکشن ایکس( سابقہ ٹوئٹر) پر اسٹیڈیم کی سیٹوں پر جمی گندگی کی ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ 'حیدرآباد میں اسٹیڈیم میں کچھ نہیں بدلا سوائے چند کھڑکیوں کے، میچ دیکھنے آنے والوں کے سکون کا خیال نہیں رکھا گیا'۔

دوسری جانب بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے اس  صورتحال پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :