Time 04 اکتوبر ، 2023
پاکستان

سائفر کیس سماعت: عمران خان بظاہر نارمل نظر آرہے تھے، وزن کم لگ رہا تھا، ذرائع

اڈیالہ جیل میں سماعت کےدوران چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کی پہلی ملاقات ہوئی: ذرائع— فوٹو:فائل
اڈیالہ جیل میں سماعت کےدوران چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کی پہلی ملاقات ہوئی: ذرائع— فوٹو:فائل

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت  میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کےخلاف سائفرکیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کی پہلی ملاقات ہوئی، دونوں نے اڈیالہ جیل عدالت میں کچھ دیر بات چیت کی۔

ذرائع نے بتایاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی استدعا پر 9 اکتوبر تک سماعت ملتوی ہوئی،  پی ٹی آئی وکلا کی عمران خان سے تھوڑی دیر بات ہوئی اور ہاتھ بھی ملایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بظاہر نارمل نظر آرہے تھے لیکن وزن کم لگ رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، پراسیکیوشن نے ان کیمرہ سماعت اور جلد ٹرائل کی درخواستیں دائر کیں۔

مزید خبریں :