Time 04 اکتوبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی ساتھی اداکارہ کی گاڑی حادثے کا شکار، 2 افراد ہلاک

گائتری جوشی نے ایک ہی فلم میں کام کیا ہے اور وہ 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سودیس‘ ہے— فوٹو:فائل
گائتری جوشی نے ایک ہی فلم میں کام کیا ہے اور وہ 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سودیس‘ ہے— فوٹو:فائل

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’سودیس‘  میں کام کرنے والی اداکارہ گائتری جوشی کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گائتری جوشی اور ان کے شوہر کی گاڑی کو حادثہ اٹلی میں پیش آیا جہاں کئی گاڑیاں ایک ٹرک سے ٹکرا گئیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کار حادثے کے بعد گائتری اور ان کے شوہر کے انتقال کی جھوٹی خبریں سامنے آئی تھیں جن کی خود اداکارہ نے تردید کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے بتایاکہ حادثے کے وقت کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرائی ہیں اور ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی، اس میں سوار سوئس میاں بیوی چل بسے۔

انہوں نے بتایاکہ حادثے کے نتیجے میں ہماری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم دونوں میاں بیوی محفوظ رہے۔

خیال رہے کہ گائتری جوشی نے ایک ہی فلم میں کام کیا ہے اور وہ  2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سودیس‘ ہے۔

انہوں نے 2005 میں بزنس مین وکاس اوبرائے سے شادی کی اور بیرون ملک منتقل ہوگئیں۔

مزید خبریں :