کھیل
Time 04 اکتوبر ، 2023

ورلڈکپ 2026 کے کوالیفائرز کیلئے پاکستان فٹبال ٹیم کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کمبوڈیا کے خلاف ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائرز کیلئے  25 رکنی پاکستان فٹبال ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

سابق کپتان حسن بشیر کو پاکستان فٹبال ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا جبکہ عبداللہ شاہ، ثاقب حنیف اور عدنان یعقوب کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

البتہ انڈر 23 ٹیم کے فرید اللہ، معین احمد، عثمان علی اور محب اللہ کو قومی فٹبال ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

اس کے علاوہ نوجوان گول کیپر عثمان کے ساتھ سلمان الحق اور یوسف بٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔

دیگر کھلاڑیوں میں مامون موسیٰ، سہیل خان، جنید شاہ، علی نیازی اور عمر حیات ، ڈیفینڈر عبداللہ اقبال اور عیسیٰ سلیمان ، مڈ فیلڈر عالمگیر غازی، علی عزیر، رجب علی، نظام، ہارون حامد اور راہس شامل ہیں۔

فارورڈز میں ولید خان، محمد وحید، یوسف، فرید خان، عبدالصمد، اوٹس خان، معین احمد اور شیخ دوست شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر 12 اور 17 اکتوبر کو ہوگا۔

مزید خبریں :