05 اکتوبر ، 2023
نگران وزیر توانائی محمد علی نے اعلان کیا کہ ملک میں اس سال قدرتی گیس میں 30 فیصد کمی ہوئی، رواں سال بھی گیس لوڈ شیڈنگ ہوگی۔
محمد علی کا کہنا تھاکہ موسم سرما میں گیس کی کمی پوری کرنے کیلئے آج 2 ایل این جی گارگوز خریدےہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہرسال گیس لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے اور صنعتوں کو گیس کم ملتی ہے، دسمبر میں صنعتوں کو گیس میسر ہوگی۔
ان کا کہنا تھاکہ اس سال بھی گیس لوڈ شیڈنگ ہوگی، گزشتہ سال دن میں 8 گھنٹے گیس آتی تھی، اس کو جاری رکھیں گے، اس سال قدرتی گیس30 فیصد کم ہوگئی، رواں سال بھی گیس کی ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی کم ہے۔
نگران وزیرتوانائی کا کہنا تھاکہ نجکاری کے حوالے سے پی آئی اے پہلی ترجیح ہے، جلد نجکاری کریں گے۔