Geo News
Geo News

Time 06 اکتوبر ، 2023
جرائم

غذر: اسکول ٹیچر کے قتل میں ملوث ملزمان کی فائرنگ، ایس ایچ او جاں بحق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

غذر  میں اسکول ٹیچر کے قتل میں ملوث ملزما ن کی گرفتاری کیلئے مارے گئے چھاپے کے دوران گھر میں چھپے ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دو روز قبل سرکاری اسکول ٹیچر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جس کے بعد مقتول کے ورثا نے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے دھرنا دیا تھا۔

پولیس کے مطابق ورثا کے احتجاجی دھرنے کے بعد پولیس نے ٹیچر کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے بتھریت گوپس میں ایک گھر میں چھپے ہوئے  ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کی۔

پولیس حکام کے مطابق چھاپے کے دوران ملزمان نے گھر کے اندر سے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی،  ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او محمد عالم موقع پر جاں بحق ہوگئے۔