Geo News
Geo News

Time 06 اکتوبر ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی گھر پہنچ گئے

گزشتہ روز صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری 10 اکتوبر تک منظور کی تھی— فوٹو:اسکرین گریب
گزشتہ روز صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری 10 اکتوبر تک منظور کی تھی— فوٹو:اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی گھر پہنچ گئے۔

صداقت عباسی کچھ عرصے سے منظرِعام سے غائب تھے۔ گزشتہ روز راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری 10 اکتوبر تک منظور کی تھی۔

عدالت نے صداقت عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے فریقین کو 10 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔

صداقت علی عباسی تھانہ آر اے بازار میں درج 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمے میں نامزد ہیں۔