07 اکتوبر ، 2023
برطانیہ میں آج سے کہیں شدید گرمی تو کہیں موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔
برطانوی محکمہ موسمیات نے اسکاٹ لینڈ کے بعض حصوں میں شدید بارشوں سے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہونے کی وارننگ جاری کر دی جبکہ بعض مقامات پر 7 انچ تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی انگلینڈ میں ہفتہ کو درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے لندن میں ہفتے کے اختتام پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔