عروہ اور فرحان کے ہاں شادی کے 7 سال بعد بچے کی آمد متوقع

یہ تصویر گزشتہ شب کراچی میں ہونے والی ایوارڈز کی تقریب کی ہے جس حوالے سے جوڑے نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا__فوٹو: عروہ، فرحان/انسٹاگرام
یہ تصویر گزشتہ شب کراچی میں ہونے والی ایوارڈز کی تقریب کی ہے جس حوالے سے جوڑے نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا__فوٹو: عروہ، فرحان/انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار  و اداکار فرحان سعید نے پہلے بچے کی متوقع آمد کا اعلان کر دیا۔

جوڑے نے گزشتہ شب انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی جس میں دونوں اداکاروں نے سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا۔

یہ تصویر گزشتہ شب کراچی میں ہونے والی ایوارڈز کی تقریب کی ہے جس حوالے سے جوڑے نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا، اس کے علاوہ دونوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ  جلد دو سے تین ہونے جا رہے ہیں۔

عروہ اور فرحان سعید نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج رات ہم 3 ہیں، ماشااللہ‘۔

دونوں کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی جب کہ مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا اور اداکار جوڑے کی تصویر کے نیچے تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔

مبارکباد کے ساتھ عروہ اور فرحان کے لیے اداکاراؤں نے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

عروہ کی بہن ماورہ نے پوسٹ پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور ماشاءاللہ لکھا، ساتھ ہی اداکارہ صبور علی اور ایمن خان نے بھی مبارکباد کے ساتھ اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اس کے علاوہ کنزہ ہاشمی اور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین سمیت متھیرا نے بھی پوسٹ پر مبارکباد پیش کی اور لکھا 'یہ آپ دونوں کے لیے بہترین خبر ہے، اللہ نظر سے بچائے، یہ ایک بہترین خبر ہے، ماشاء اللہ ضرور کہیں'۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکارہ یشما گل نے کمنٹ میں لکھا کہ 'میری آنکھوں میں خوشی کا پانی ہے، ماشاء اللہ'۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اس کے علاوہ سارہ خان، منال اور زارہ نور عباس نے بھی اس خبر پر مسرت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ عروہ اور فرحان کی شادی دسمبر 2016 میں ہوئی تھی، بعدازاں 2020 کے اختتام میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں لیکن دونوں میں سے کسی نے اس پر براہ راست کوئی لب کشائی نہیں کی تھی۔

پچھلے تین سال کے دوران دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ساتھ لی گئی تصویر بھی پوسٹ نہیں کی تھی۔

تاہم رواں برس عیدالفطر پر جوڑے نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور تمام تر افواہوں کو غلط ثابت کردیا تھا۔


مزید خبریں :