کھیل
Time 07 اکتوبر ، 2023

فیفا ورلڈکپ 2034کی میزبانی: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سعودیہ کی حمایت کا اعلان کردیا

سعودی عرب عالمی ایونٹ کروانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،سعودیہ نے فٹبال کے فروغ کے لیے تسلسل کے ساتھ کام کیا ہے: پی ایف ایف__فوٹو: فائل
سعودی عرب عالمی ایونٹ کروانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،سعودیہ نے فٹبال کے فروغ کے لیے تسلسل کے ساتھ کام کیا ہے: پی ایف ایف__فوٹو: فائل

فیفا ورلڈکپ 2034کی میزبانی کے لیے پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کردیا۔

پی ایف ایف کے مطابق سعودی عرب عالمی ایونٹ کروانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،سعودیہ نے فٹبال کے فروغ کے لیے تسلسل کے ساتھ کام کیا ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ورلڈکپ کی شاندار میزبانی کا حق ادا کرنے میں کامیاب ہوگا۔

پی ایف ایف کے مطابق سعودی عرب میں مقابلے دنیا بھر سے شائقین کے دل جیتیں گے، عالمی فٹبال برادری کے کھیل کے فروغ کے لیے اقدامات کی حمایت جاری رہے گی۔

مزید خبریں :