08 اکتوبر ، 2023
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت اور آسٹریلیا کے میچ میں متنازعہ فین گراؤنڈ میں آگیا جس کے بعد ورلڈکپ کی سکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے۔
اتوار کو آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں چنئی میں مدمقابل ہیں۔
اس میچ کے دوران برطانوی شخص 'جاروو' گراؤنڈ میں گھس گیا، جاروو بھارتی ٹیم کی جرسی پہنے ٹاس سے قبل پلیئرز کے پاس میدان میں آیا۔
تاہم سکیورٹی افسران نے جاروو کو روک کر اسے گراؤ نڈ سے باہر نکالا، جبکہ غیر متعلقہ شخص کے پلیئرز اینڈ آفیشل ایریا میں گھس جانے نے ورلڈکپ کی سکیورٹی پر سوال اٹھا دیے۔
دوسری جانب جاروو کے میدان میں گھس جانے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی ناراض دکھائی دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے برطانوی کرکٹ فین کے ورلڈ کپ میچز میں آنے پر پابندی لگا دی ہے۔
واضح رہے کہ جاروو اس سے قبل انگلینڈ میں بھی اس طرح کی حرکتیں کر چکا ہے، اس پر انگلینڈ کے میدانوں میں بھی داخلے پر پابندی عائد ہے۔