08 اکتوبر ، 2023
اسرائیل کے رکن پارلیمنٹ عوفركیسف نے اسرائیلی حکومت اور وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو اسرائیل پر حملوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاشسٹ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کرتی ہے اور نسل کُشی کے لیے کام کر رہی ہے۔
بائیں بازو اتحاد کے رکن اسمبلی عوفركیسف کا کہنا ہےکہ فلسطینی سرزمین پر مسلسل غیرقانونی قبضوں اور فلسطینیوں سے رواسلوک پر بن یامین حکومت کو ایسے حملوں کے لیے خبردار کر دیا تھا۔
عوفركیسف کا کہنا ہےکہ موجودہ اسرائیلی حکومت ایک فاشسٹ حکومت ہے جو فلسطینیوں کے قتل عام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔
اسرائیلی رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ بارہا حکومت کو کہا تھاکہ اگر فلسطینیوں کی سرزمین سے قبضہ ختم نہ کیا تو اس کا خطرناک ردعمل آئےگا۔