09 اکتوبر ، 2023
ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 4 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 65 پیسےکا ہوگیا۔ گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 69 پیسے پربند ہوا تھا۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے بھاؤ میں کمی جاری ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستا ہوکر 280 روپے 50 پیسے کا ہے۔