پاکستان
Time 09 اکتوبر ، 2023

میرا لیڈر نوازشریف ہے، شہباز اور مریم نواز نہیں: شاہد خاقان

ن لیگ میں شامل ہوں، بتا دیا ہے ان حالات میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا: سابق وزیراعظم— فوٹو:فائل
ن لیگ میں شامل ہوں، بتا دیا ہے ان حالات میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا: سابق وزیراعظم— فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرا لیڈر نوازشریف ہے، شہبازشریف اور مریم نواز نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ ن لیگ میں شامل ہوں، بتا دیا ہے ان حالات میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اقتدار دیکھ چکی ہیں، عدم اعتماد کے بعد ہمیں حکومت نہیں بنانی چاہیےتھی۔

ان کا کہنا تھاکہ میرا لیڈر نوازشریف ہے، شہبازشریف اور مریم نواز نہیں، سیاسی جماعت کی جگہ موجود ہے لیکن وہ بعد کی بات ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ میں ٹرتھ کمیشن کا قائل ہوں، اگر کبھی بنا تو سب سے پہلے میں خود پیش ہوجاؤں گا، ہم نے اپنی تاریخ کو مسخ کردیا ہے، ہمیں اقتدار کی جنگ اور کرسیوں کی لالچ سے پیچھے ہٹنا پڑےگا۔

انہوں نے کہا کہ حلقےکے لوگ فیصلہ کریں گے کہ استقبال کیلئےجانا ہے یا نہیں، پارٹی کی ذمہ داری تھی کہ نوازشریف سے جو نا انصافی ہوئی اسے درست کرتی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شاہد خاقان عباسی نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔

مزید خبریں :