09 اکتوبر ، 2023
فیصل آباد میں بجلی کے بل کی ادائیگی کے لیے پیسوں کے بندوبست پر ہونے والے جھگڑے کے دوران چھوٹے بھائی نے چھری کے وار کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کھرڑیانوالا کے رہائشی محمد قیس کےگھرکا بجلی کا بل آیا تو اس نے ادائیگی کے لیے ساتھ رہنے والے چھوٹے بھائی سے پیسے طلب کیے۔
اس معاملے پر دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے دوران طیش میں آکر چھوٹے بھائی غلام فرید نے چھری سے وار کر کے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس نے مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں تھانہ بلوچنی میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔
پولیس کے مطابق گھرکا مشترکہ میٹر تھا، دونوں بھائی آدھی آدھی بل کی رقم ادا کرتے تھے۔