Time 10 اکتوبر ، 2023
پاکستان

پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کراچی سے فرانس جاتے ہوئے گرفتار

فوٹو: ایف آئی اے
فوٹو: ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

ملزم فرانس فرار ہونے کی کوشش کیلئے کراچی ائیرپورٹ پہنچا تھا۔ 

ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے ملزم کو آف لوڈ کر کے فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم عمر رضا کا نام مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل تھا۔

ملزم کے خلاف کینٹ پولیس اسٹیشن گوجرانوالا میں مقدمہ درج ہے، اس کے علاوہ ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج تھا۔

ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق ملزم کو انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

مزید خبریں :