10 اکتوبر ، 2023
امریکا کے شہرنیویارک میں اسرائیل اور فسلطین کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔
نیویارک پولیس نے ریلی کے دوران رکاوٹیں لگاکر مظاہرین کو ایک دوسرے سے دوررکھا جب کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بھی اسرائیل اور فلسطین کےحق میں ریلیاں نکالی گئیں۔
ادھر اسپین کے شہر میڈرڈ میں اسرائیلی حملوں کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے احتجاج کیاگیا، یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا گیا جہاں مظاہرین نے فری فلسطین کے نعرے لگائے۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی اور بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر صیہونی ریاست سے اظہار یکجہتی کیلئے لوگ جمع ہوئے۔
علاوہ ازیں اسرائیل کی حمایت میں فرانس کا ایفل ٹاور اور لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کو اسرائیل کے جھنڈے کے رنگوں میں رنگ دیاگیا۔