Geo News
Geo News

Time 11 اکتوبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

بھارتی ٹی وی اداکارہ کے کزن اور بہنوئی اسرائیل میں ہلاک

سوشل میڈیا پر مدھرا نائیک کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کزن اور بہنوئی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے/ فائل فوٹو
سوشل میڈیا پر مدھرا نائیک کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کزن اور بہنوئی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے/ فائل فوٹو 

بھارتی ٹی وی کی اداکارہ مدھرا نائیک کی کزن اور بہنوئی اسرائیل فلسطین کشیدگی  کے دوران ہلاک ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر مدھرا نائیک کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کزن اور بہنوئی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں  بھارتی نژاد  یہودی اداکارہ نے کہا کہ اسرائیل میں مقیم ان کی کزن اور ان کے شوہر ہلاک ہوگئے ہیں، اس وقت میں اور ہماری فیملی جس درد کا سامنا کررہے ہیں اسے لفظوں میں بیان نہیں کہیں جاسکتا۔

اس سے قبل حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے باعث  بالی وڈ اداکارہ نشرت بھروچا بھی اسرائیل میں پھنس گئی تھیں جو بعد میں ممبئی پہنچ گئیں۔