وطن واپسی کا سفر شروع، نوازشریف لندن سے سعودی عرب کیلئے روانہ

ہیتھرو ائیرپورٹ پرپاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے نواز شریف کا استقبال کیا— فوٹو: اسکرین گریب
ہیتھرو ائیرپورٹ پرپاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے نواز شریف کا استقبال کیا— فوٹو: اسکرین گریب 

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا سفر شروع ہوگیا۔

 نوازشریف سعودی عرب روانگی کیلئے لندن کی ایوین فیلڈ رہائشگاہ سے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچ گئے۔

ایئرپورٹ پرپاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے نواز شریف کا استقبال کیا۔

نواز شریف کو الوداع کہنے کیلئے ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد ایون فیلڈ کے باہر پہنچی۔

سابق وزیراعظم ائیرپورٹ سے کچھ دیر بعد لندن سے سعودی عرب کیلئے اڑان بھریں گے اور سعودی عرب میں پانچ دن قیام کے بعد دبئی پہنچیں گے۔

نوازشریف 21 ستمبر کو دبئی سے خصوصی طیارے میں پاکستان پہنچیں گے۔

مزید خبریں :